Oil Free Fish Recipe in Urdu

اجزاء:
مچھلی ایک کانٹے والی 4 سے 6 عدد
زیتون کا تیل برش سے لگانے کے لئے
کالی مرچ حسبِ ذائقہ
نمک حسبِ ضرورت
لیموں 2 سلائس
مکھن 2 کھانے کے چمچ

ترکیب:
مچھلی کو دھو کر اس کی جلد اتارنے کے لئے مچھلی پر اُبلا ہوا گرم پانی ڈالیں اور اس کی جِلد کو پکڑ کر کھینچ لیں، اب مچھلی کے تمام سلائس پر نمک اور کالی مرچ لگائیں ساتھ اس پر برش کی مدد سے زیتون کا تیل لگا دیں، اب اسے دہکتے ہوئے کوئلوں پر سیخ میں لگا کر یا جالی پر رکھ کر گِرل کریں جب یہ دونوں طرف سے پک جائے تو اس اسے پلیٹ میں نکال کر اوپر سے اس پر لیموں کا رس چھڑکیں، کھیرے اور ٹماٹر کے ساتھ گارنش کر کے مزے سے کھائیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*